ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرائیویٹ اسپتالوں میں کوروناٹسٹ مفت، طبی جانچ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی: سری راملو

پرائیویٹ اسپتالوں میں کوروناٹسٹ مفت، طبی جانچ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی: سری راملو

Mon, 22 Jun 2020 10:46:16    S.O. News Service

بنگلورو،22؍جون(ایس او نیوز) ریاستی وزیربرائے صحت وبہبودی خاندان سری راملونے کہا کہ کرناٹک میں عالمی وباکوروناوائرس کے یومیہ معاملات میں بے تحاشہ اضافہ کے پیش نظرریاسی حکومت نے ایک اہم ترین فیصلہ کیاہے۔ حکومت نے ریاست کے ہرفرد کوکورونا ٹسٹ گزارنے کے مقصدسے کووڈ-19جانچ مفت کرنے کا اعلان کردیاہے ۔

ریاستی حکومت نے پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی تمام افرادکا کوورونا ٹسٹ مفت کرنے کا اعلان کیاہے ۔اتوارکے دن نہایت اہم فیصلہ کرتے ہوئے حکومت نے کہا کہ جوافرادپرائیویٹ اسپتالوں میں کوروناجانچ کروائیں گے ان کے طبی اخراجات حکومت اداکرے گی۔حکم نامہ میں کہا گیاہے کہ کسی بھی ذات پات کے امتیاز اورمالی پوزیشن کی رعایت کئے بغیرتمام ریاستی باشندوں کی طبی جانچ کے اخراجات حکومت اپنی جانب سے اداکرے گی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ہیلتھ کارڈ،آیوشمان کرناٹک کارڈ،سرکاری آروگیہ بیمہ ودیگرہیلتھ کارڈس رکھنے والے باشندوں کی جانب سے پرائیویٹ اسپتالوں میں کوروناطبی جانچ کروانے پر ان کے اخراجات حکومت سے اداکئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست بھرکے جملہ 483اسپتالوں میں کوروناکامفت علاج فراہم کیاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس مفت سرویس کے لئے ریاستی ہیلتھ کارڈکے ساتھ سرکاری افسروں وحکام کی سفارش بھی درکارہے۔


Share: